Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں غیرملکی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی، نامعلوم افراد ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک گئے

مجھ پر پانچ روز تک جنسی تشدد کیا جاتا رہا ہے، متاثرہ خاتون کا ابتدائی بیان
شائع 14 اگست 2024 05:08pm

وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا ، غیرملکی خاتون کو نامعلوم افراد ہاتھ پاؤں باندھ کرسیکٹرجی 6 کے علاقے میں پھینک گئے۔

افسوس نا ک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا ، ذرائع کے مطابق ہاتھ پاؤں بندھی غیرملکی خاتون سیکٹرجی 6 کے علاقے میں ملیں۔

متاثرہ خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق مجھ پر پانچ روزتک جنسی تشدد کیا جاتا رہا تھا۔

تھانہ آبپارہ پولیس کے مطابق اٹھائیس سالہ غیرملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے ، متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک سپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی نشاندہی پرملزم گرفتارکرلیا، دوران تفتیش ملزم تمیز الدین کی نشاندہی ہوئی، پولیس کے مطابق ملزم تمیزالدین تھانہ آبپارہ کی حدود کی جی سکس کا رہائشی ہے، تمیز الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے۔

جبکہ پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کے پاس اپنے شناختی کاغذات اور سفری دستاویزات موجود نہیں ہیں۔

اسلام آباد

kidnapped

Rape