Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا نے بھی پاکستانی عوام کو خصوصی انداز میں ’یوم آزادی‘ کی مبارکباد پیش کر دی

فیفا نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے یوئے مبارکباد دی۔
شائع 14 اگست 2024 04:09pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آج ملک بھر میں یوم آزادی پورے جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر فیفا نے بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پاکستان ویمنز اور مینز ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل تصویر شیئر کی۔

رپورٹ کے مطابق فیفا کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیپشن میں اردو زبان کا استعمال کرتے ہوئے لکھا گیا کہ پاکستان کو 77 واں یوم آزادی مبارک ہو۔

دوسری جانب یوم آزادی کی مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جبکہ مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

وہیں گوگل بھی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، سرچ انجن نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے دی۔

FIFA

14th August

77th independence day celebrate

congratulated