Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف ایک خاتون پر مشتمل دنیا کا واحد چھوٹا ترین گاؤں

مذکورہ گاؤں شہر سے دور دراز مقام پر موجود ہے، رپورٹ
شائع 14 اگست 2024 03:49pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

دنیا میں اکثر ایسے گاؤں موجود ہیں جہاں کی آبادی 100 سے 150 افراد پر مشتمل ہے۔

تاہم امریکا کے شہر نیبراسکا میں مونووی نام کا ایک غیر معمولی طرز کا گاؤں منظر عام پر آیا ہے، جس کی آبادی صرف ایک خاتون پر مشتمل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاؤں شہر سے دور دراز مقام پر موجود ہے جہاں صرف ایلسی ایلر نامی ایک بوڑھی خاتون رہتی ہے۔ خاتون انتظامی فرائض سے لے کر روزانہ کی دیکھ بھال تک اپنے گاؤں کے انتظامات سنبھالتی ہیں۔

مونووی دنیا کا سب سے چھوٹا گاؤں ہے جہاں ایلسی ایلر 2004 سے تنہا رہائش پزیر ہے، 2020 تک ایلسی کی عمر 86 سال تھی۔وہ گاؤں کی انچارج ، لائبریرین اور مئیر بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 54 ہیکٹر پر محیط، مونوئی کبھی ایک ہلچل مچانے والی کمیونٹی تھی۔ سنہ 1930 تک اس گاؤں میں 123 رہائشی رہا کرتے تھے۔ تاہم جیسے جیسے سال گزرتے گئے وہاں آبادی کم ہوتی گئی۔ سن 1980 میں وہاں صرف 18 لوگ رہ گئے، اور پھر 2000 تک ایلسی ایلر اور ان کے شوہر روڈی وہاں آخری باشندے رہ گئے تھے۔

2004 میں خاتون کے شوہر کے انتقال کے بعد ایلسی گاؤں میں اکیلی ہیں۔

World’s Smallest Village

Just One Resident

Monowi