Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پولیس نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپوزیشن کی جانب سے آزادی کی تقریب کی کوشش ناکام بنا دی

پولیس کی بھاری نفری نے ارکان اسمبلی کو ایوان اقبال چوک میں روک لیا
شائع 14 اگست 2024 03:22pm

لاہور میں پولیس نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپوزیشن کی جانب سے آزادی کی تقریب کی کوشش ناکام بنا دی اور پولیس نے پنجاب اسمبلی کو جانے والا راستہ بیرئر لگا کر بند کر دیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے ارکان اسمبلی کو ایوان اقبال چوک میں روک لیا جبکہ پنجاب اسمبلی کے راستوں کو بیرر لگا کر بند کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قیدیوں والی وین بھی پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچا دی گئی۔

اپوزیشن اراکین نے کہا کہ پولیس ہمیں آگے نہیں جانے دیں رہی، ہم اب یہیں پر احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ کیا ہم دہشتگرد ہیں، پولیس لگا کر ہمیں ڈرانے کی کوشش جاری ہے، ٹک ٹاکر چچا بھتیجی کیا ہمیں دہشتگرد سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ہمیں روکنے کیلئے کھڑی ہے، ہمارے بنیادی حقوق دبائے جا رہے ہیں، ہمارے اراکین اسمبلی کھڑے ہیں انہیں روک لیا گیا ہے، ہمیں جشن آزادی منانے نہیں دیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ کو کہتا ہوں تم شیشے کے گھر میں بیٹھی ہو۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)