Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک خاندان کے 4 افراد سمیت 5 جاں بحق

ملزمان نے اس وقت فائرنگ کی جب خاندان کے افراد کھیتوں میں کام کررہے تھے، پولیس
اپ ڈیٹ 14 اگست 2024 04:12pm

سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں سگنال میں زمین کا تنازع پر فائرنگ سے ایک خاندان کے چار افراد سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 42 سالہ محمد جاوید اپنی بیوی 39 سالہ رقیہ اور بیٹیوں 15 سالہ فاطمہ اور 26 سالہ ارم سمیت کھیتوں میں موجود تھے کہ مبینہ ملزمان اعجاز اور محمد شہزاد نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاوید ،رقیہ ، ارم ، فاطمہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ باون سالہ رشیدہ نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر بھی فائرنگ کر دی زخمی رشیدہ بی بی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں ہی جاں بھق ہوگئی ہے واقعہ کی وجہ تنازعہ زمین اور سابقہ مقدمہ بازی ہے۔

پاکستان

BRUTAL KILLING