Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

ساتویں کلاس کے طلب علم کی چھٹی کیلئے لکھی گئی انوکھی درخواست

بچے کی ایمانداری نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی
شائع 14 اگست 2024 11:57am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارت میں ساتویں کلاس کے ایک طالب علم نے چھٹی کے لیے ایسی درخواست لکھی جسے پڑھ کر لوگ اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔

کلاس 7 کے طالب علم کی انوکھی ایماندارانہ چھٹی کی درخواست نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

اسکول کے بزرگ شاگردوں پر پرنسپل کا لاٹھی چارج، ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکیش نامی طالب علم نے درخواست میں سیدھا سادھا پن اپناتے ہوئے چھٹی کیلئے ایپلیکیشن تحریر کی۔

طالب علم نے تحریر کردہ درخواست میں دوٹوک انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’پیاری میڈم، میں نہیں آؤں گا، نہیں آؤں گا، نہیں آؤں گا، شکریہ آؤں گا ہی نہیں میں۔‘

ایپلی کیشن کی تصویر کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا، جس میں صارفین نے طالب علم کے سیدھے سادھے انداز کی تعریف کی اور کئی افراد کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ اس پوسٹ پر طالب علم کی ایمانداری اور مزاح کو سراہتے ہوئے مختلف تبصرے کیے گئے۔

7th Grader's

Leave Application

honesty

Application goes viral