Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نتاشا سے طلاق کے بعد ہارک پانڈیا کو نیا ساتھی مل گیا؟ مداح تشویش میں مبتلا

نتاشا اور ہاردک کی طلاق کے ایک ماہ بعد یہ تصاویر سامنے آئیں
شائع 14 اگست 2024 10:50am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ماڈل نتاسا سٹینکووچ نے رواں برس جولائی میں شادی کے چار سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

طلاق کے تقریباً ایک ماہ بعد بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ہاردک پانڈیا برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا کی برطانوی خاتون کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب مداحوں نے دیکھا کہ ہاردک اور جیسمین نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام پر ایک ہی مقام سے تصاویر اپ لوڈ کیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں یونان میں چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔

اگرچہ ہاردک نے برطانوی گلوکارہ کی پوسٹ پر کوئی تبصرہ تو نہیں کیا، لیکن انہوں نے جیسمین کی حالیہ تمام تصاویر لائیک ضرور کی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ہارک پانڈیا اور جیسمین والیا کی ایک ہی مقام سے جاری کی کی گئی تصاویر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ کیا یہی وجہ ہے ہاردک پانڈیا نتاشا سے علیحدہ ہوگئے؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ دونوں یقینی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔

hardik pandya

Dating Rumors

Jasmin Walia

british singer