Aaj News

اتوار, ستمبر 29, 2024  
24 Rabi ul Awal 1446  

خوشاب میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب ڈاکو بھائی، بیٹے اور 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

ایک کانسٹیبل شہید ایس ایچ او اور نائب محرر شدید زخمی ہوگئے، پولیس
اپ ڈیٹ 14 اگست 2024 11:13am

ضلع خوشاب کی تحصیل قائد آباد میں پولیس اور انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کے مابین نواحی موضع چوہا کے قریب مقابلہ ہوا جس میں 5 ڈاکو ہلاک اور ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ قائد آباد رانا فیضان کا بھاری نفری کے ہمراہ نواحی موضع چوہا کی پہاڑیوں میں چھپے ہوئے اشتہاریوں کے ساتھ مبینہ طور پر 4 گھنٹے پولیس مقابلہ ہوا جس میں دونوں اطراف سے چار گھنٹے فائرنگ ہوتی رہی۔

مقابلے کے دوران پورے ضلع سے پولیس نے بھاری نفری طلب کر لی۔ پولیس مقابلہ میں راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری سیف اللہ، اس کا بھائی سجاد اور بیٹا اسلم سمیت دیگر دو ساتھی فیاض اورحسن ہلاک ہو گئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او رانا فیضان نائب محرر محمد جمشید اور کانسٹیبل محمد ضیاء عوان شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو قائد اباد لایا گیا جہاں کانسٹیبل ضیاءاعوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

مزید پڑھیں:

کراچی پولیس کی بے حسی، ’انتقال پر کوئی نہ آیا‘ جاں بحق ایڈیشنل ایس ایچ او کے اہلخانہ کا شکوہ

کراچی پولیس کا شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف

karachi

Karachi Police