Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی کے 75 سالہ بزرگ کے اغوا کا معاملہ ڈرامہ نکلا

بوڑھے سہراب کا بیٹا سعید احمد والد کی تلاش میں حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوا تھا
شائع 13 اگست 2024 10:00pm

گھوٹکی میرپورماتھیلو کے 75 سالہ بزرگ کےاغوا کا معاملہ ڈرامہ نکلا ۔ معمر بزرگ سہراب خان نے بیٹوں سےپیسےوصول کرنے کےلئے ڈرامہ رچایا۔

سہراب نےمظفرگڑھ میں اپنے دوستوں سے خود ویڈیو بنوائی، سہراب نے خود کی قمیص اتروائی، ہاتھوں میں زنجیر اور آنکھوں پر خود کو پٹیاں بھی بندھوائیں۔

ڈی ایس پی عبدالقادر کے مطابق بوڑھے سہراب کا بیٹا سعید احمد والد کی تلاش میں حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوا۔ پولیس کی ٹیکنیکل ٹیم نے بوڑھے سہراب کی تلاش شروع کر دی۔

ڈی ایس پی کے مطابق جدید طریقہ استعمال کر کہ بوڑھے تک پہنچے اور سہراب اور 4 ساتھیوں کو حراست میں لے لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ہراب 8 لاکھ کا مقروض تھا بیٹے والد کے قرض ادا کرنے میں مدد نہیں کر رہے تھے تفتیش میں پتہ چلا کہ قرض اتارنے کے لئے بیٹوں سے پیسے نکالنے کے لئے ڈرامہ کیا اور بوڑھا اپنے اغوا ڈرامے کی وجہ سے اپنے نوجوان بیٹے کی جان گنوا بیٹھا۔

ڈرامہ رچانے والے معمر شخص کا کہنا ہے کہ مجھ سے بڑی غلطی ہو گئی بیٹا گیا۔گھر بھی تباہ ہو گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سہراب خان کے ساتھ اغوا کا ڈرامہ کرنے والے سہراب کے ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

karachi

Ghotki

Karachi Police