Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی : لاہور پولیس کا مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ذرائع
شائع 13 اگست 2024 09:46pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب میں سانحہ نو مئی کے مقدمات کے کچھ ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4500 میں سے بقایا ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیکنالوجی اور سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی جائےگی۔

جنرل فیض کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی سے کوئی سیاسی تعلق نہیں تھا، عمران خان

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس ٹریس ایپ کی مدد سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

’ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیوں‘ پر جنرل فیض حمید گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی 9 مئی کے مقدمات میں شناخت پریڈ کروائی جائےگی، لاہور پولیس نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)