Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقتدار کے خاتمے اور بھارت فرار ہونے کے بعد حسینہ واجد کا پہلا بیان سامنے آگیا

حسینہ واجد کے صاحبزادے سجیب واجد کی جانب سے والدہ کا پیغام اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا
شائع 13 اگست 2024 09:36pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ساڑھے 15 سالہ دور اقتدار کے خاتمے اور بھارت فرار ہونے کے بعد بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ حسینہ واجد کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

حسینہ واجد کے صاحبزادے سجیب واجد کی جانب سے والدہ کا پیغام اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

بنگلادیشی عوام کے نام اپنے پیغام میں حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ جولائی سے احتجاج کے نام پر ہونے والی بدامنی، آتشزدگی اور تشدد کے باعث بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، میں ان سب کے لواحقین سے تعزیت کرتی ہوں اور ان کی مغفرت کی دعا کرتی ہوں۔

حسینہ واجد اور ان کے حکومتی عہدیداروں پر قتل کا مقدمہ درج

حسینہ واجد نے مطالبہ کیا کہ حالیہ قتل و غارت اور بدامنی میں ملوث افراد کی مناسب تحقیقات کے بعد نشاندہی کی جائے اور انہیں سزا دی جائے۔

شیخ حسینہ واجد کے بھاری اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اپنے پیغام میں حسینہ واجد نے بنگلادیشی عوام سے درخواست کی کہ وہ 15 اگست کو یوم سوگ کے طور پر منائیں۔

Bangladesh

Sheikh Hasina Wajid

Bangladesh Protest