Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی گاڑی پر فائرنگ

ترجمان داؤد یونیورسٹی کی ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ اور وی سی داؤد یونیورسٹی ثمرین کی گاڑی پر فائرنگ کی تصدیق
اپ ڈیٹ 13 اگست 2024 09:02pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ترجمان داؤد یونیورسٹی کے مطابق وی سی داؤد انجینئیرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔

کوئٹہ : گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ڈی سی پنجگور چل بسے، چیئرمین میونسپل کمیٹی کی حالت خطرے سے باہر

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، خوش قسمتی سے ڈاکٹر ثمرین محفوظ ہیں۔

کوئٹہ : گرلز اسکول اور دکان میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

عرفان بلوچ نے مزید بتایا کہ ممکنہ طور پر واقعہ لوٹ مار کا ہوسکتا ہے۔ حتمی طور پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ’ضلعی فورس پر مشتمل ٹیمز کو متحرک کیا جائے، واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، اہم شخصیات کی نقل و حرکت سے متعلق سکیورٹی اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’سکیورٹی امور میں غفلت یا لاپروائی کسی صورت قابل قبول نہیں، ملزمان کی یقینی گرفتاری کے لیے جدید تیکنیکس کو استعمال میں لایا جائے، روزانہ کی بنیاد پر پروگریس سے متعلق دفتر ہذا کو آگاہ رکھا جائے۔‘

firing

karachi

Karachi Police

Dr. Asim Hussain

Dr. Samreen