Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی طرف سے ارشد ندیم کو ملنے والی گاڑی کا انوکھا نمبر

'ہیروز کو عزت ایسے دی جاتی ہے'
شائع 13 اگست 2024 04:52pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو گاڑی تحفے میں دی گئی ہے، جس کی نمبر پلیٹ نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری پیغام میں کہا کہ مریم بی بی خود چل کر ارشد ندیم کے گھر گئیں، اسے انعام کی رقم کے ساتھ ساتھ ایک گاڑی بھی گفٹ کی جس کا نمبر 92.97 ہے۔

خیال رہے کہ جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا تھا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ملنے والی مراعات کیا ہیں ؟

انہوں نے دو مرتبہ ریکارڈ بنایا۔ ان کی ایک تھرو 92.97 میٹر جبکہ دوسری 91.79 میٹر کے فاصلے تک گئی اور یوں انہوں نے 2008 میں بنایا گیا 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہیروز کو عزت ایسے دی جاتی ہے۔

arshad nadeem

Arshad Nadeem Gold

Number Plate