Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کورین کمپنی کی نیپرا احکامات کیخلاف بین الاقوامی فورم پر قانونی چارہ جوئی کی دھمکی

نیپرا کی منظوری کے بعد اخراجات کو امریکی ڈالر میں برداشت کیا، کمپنی
شائع 13 اگست 2024 04:47pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کورین کمپنی ایم پی ایل نے نیپرا کی جانب سے ٹیرف حساب کتاب اور امریکی ڈالر میں انڈیکسیشن کی اجازت نہ دیے جانے پر بین الاقوامی فورم پر قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی، میرا پاور لمیٹڈ 102 میگا واٹ گلپور پاور پروجیکٹ کی اسپانسر ہے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق کورین کمپنی کا مؤقف ہے کہ اس سلسلے میں یکم جون کو پاور ڈویژن کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا تھا، جس میں سیکریٹری پاور کے ساتھ ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، لیکن یہ ملاقات نہیں ہو سکی۔

ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ

کمپنی کا کہنا ہے کہ نیپرا کی منظوری کے بعد کمپنی نے اخراجات کو امریکی ڈالر میں برداشت کیا تاہم نیپرا کا مؤقف ہے کہ یہ اخراجات بغیر کسی غیرملکی زرمبادلہ کے پاکستانی روپے میں شمار کیے جائیں کیونکہ انہیں پاکستان میں برداشت کیا گیا ہے۔

پاکستان کے پہلے ٹائٹ گیس منصوبے سے پیداوار کا آغاز

کورین کمپنی نے اس سلسلے میں پاور ڈویژن سے مداخلت کی درخواست بھی کی ہے۔ کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کی مدد سے اس معاملے کا خوشگوار حل نکالا جا سکتا ہے تاہم اگر کمپنی کو ٹیرف کی ادائیگی سے انکار کیا جاتا ہے تو وہ اپنے معاہدہ جاتی حقوق کے تحفظ کے لیے دستیاب آپشنز پر غور کرے گی، جس میں ثالثی کی کارروائی کا آغاز بھی شامل ہے۔

nepra

electricity

IPPs