پاکستان نے 126 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم کردی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ 126 ممالک سے پاکستان آنے والے سیاحوں کیلئے ویزا فیس ختم کردی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاح آتے ہیں تو پاکستان کی خوبصورتی دیکھ کر حیران ہوتے ہیں۔
اب صرف ایک ویزا پر دنیا کے 5 خوبصورت ترین ممالک کی سیر ممکن ہوگئی
انہوں نے کہا کہ اب 126 ممالک کے سیاح ایک فارم کے ذریعے ویزا لے سکتے ہیں، فارم میں صرف 30 سوالات درج کیے گئے ہیں، سیاحوں کو تین ماہ کیلئے ویزا جاری کیا جائے گا۔
یورپ جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ یورپی ممالک کیا فراڈ کر رہے ہیں؟
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ گلف ممالک کے سیاحوں کو ویزا آن ارائیول ہوگا، خلیجی ممالک کے رہائشی صرف پاسپورٹ لے کر پاکستان آئیں گے تو فوری ویزا جاری کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دروازے دنیا کے لئے کھولے جا رہے ہیں، ہم نے ایک ای ویزا پالیسی بھی متعارف کروائی ہے، یہ ویزا پالیسی آج رات سے نافذالعمل ہوگی۔
Comments are closed on this story.