Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، نئی قیمت کیا ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ
شائع 13 اگست 2024 03:33pm

ملک بھر میں سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ میں ایک ہزار 29 روپے کے اضافے کے بعد قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے برقرار رہی تھی۔

karachi

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

GOLD PRICES GO UP