Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وطن عزیز کے طلبا کا ایک اور کارنامہ، 5 سونے کے تمغے جیت کر تاریخ رقم

پنجاب یونیورسٹی کے طلبا نے ملک کو مزید 9 میڈلز دلوا دئے
شائع 13 اگست 2024 02:53pm

پاکستان کو کھیلوں کے میدان سے ایک اور اعزاز مل گیا ہے، پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے ایشین روئنگ انڈور چیمپئن شپ میں نو میڈلز حاصل کر لیے، کھلاڑیوں نے پانچ سونے کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کردی۔

وطن عزیز کیلئے خوشیوں اور کامیابیوں کے دروازے کھلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ کھیلوں کے میدان میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے چار کھلاڑیوں نے ملائشیا میں ہونے والی ایشین روئنگ چیمپئین شپ میں حصہ لیا اور نو میڈلز اپنے نام کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بڑی انعامی رقم سے نواز دیا

پنجاب یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے عبد الرحمٰن نے دو گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہیلے کالج کے زرک خان نے دو گولڈ میڈل حاصل کیے۔ سپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے گوہر ایوب نے سونے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ اقرا نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، عبد الرحمٰن کو ٹورنامنٹ میں بیسٹ ٹائم پلئیر قرار دیا گیا۔

وزیراعظم نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملاقات کیلئے بلا لیا، انعام کا اعلان متوقع

وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر خالد محمود کہتے ہیں کھلاڑیوں نے ادارے اور ملک کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شعبہ سپورٹس کے کوچ اور کھلاڑیوں کی محنت رنگ لے آئی ہے۔