Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت منظور

ملزم سے 300 گرام بارود برآمد کرنا ہے، کلاشنکوف برآمد کرنی ہے، سرکاری وکیل کی مخالفت
شائع 13 اگست 2024 02:42pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستارنے احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

لاہور: نجی ٹی وی اینکرعائشہ جہانزیب پرتشدد کیس میں نیاموڑ

احمد وقاص جنجوعہ کی اہلیہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ احمد وقاص کو گھرسے اٹھا کر کلاشنکوف کا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر کا بعد میں علم ہوا، دو روز انہیں حبس بے جا میں رکھا گیا، ان کی رؤف حسن اور دیگر کے ہمراہ گرفتاری ڈالی گئی، رؤف حسن ضمانت پر رہا ہوگئے۔

فیکٹ چیک: عمران خان سے معافی کیلئے ملاقات سے متعلق شہباز شریف کے بیان کی حقیقت

اس دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم سے 300 گرام بارود برآمد کرنا ہے، کلاشنکوف برآمد کرنی ہے، استدعا ہے کہ درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

تاہ، عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

GRANTED BAIL

ahmed waqas janjua