Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

نریندر مودی کی پاکستانی بہن انہیں راکھی باندھنے دہلی روانہ ہوں گی

وہ 29 سالوں سے بھارتی وزیراعظم کو راکھی باندھ رہی ہیں، بھارتی میڈیا
شائع 13 اگست 2024 02:30pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی منہ بولی پاکستانی بہن کا اس بار بھی انہیں راکھی پہنانے بھارت جائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مذہنی تہوار رکھشا بندھن پر نریندر مودی کی مسلمان بہن قمر شیخ گزشتہ 29 برسوں سے انہیں راکھی باندھ رہی ہیں اور رواں سال بھی 30 ویں بار اپنے بھائی کی کلائی پر راکھی باندھنے کے لیے پُر امید ہیں۔

قمر شیخ خود اپنے ہاتھوں سے مودی کے لیے راکھی تیار کرتی آئی ہیں۔ جب مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تب بھی وہ ان کی کلائی پر راکھی باندھتی تھیں۔

قمر محسن شیخ پاکستانی نژاد خاتون ہیں جو شادی کے بعد بھارت چلی گئی تھیں، وہ گزشتہ 30 سالوں سے مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ قمر شیخ کا تعلق کراچی کے مسلم گھرانے سے ہے۔ سنہ 1981 میں ان کی شادی محسن شیخ نامی بھارتی شخص سے ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ ہجرت کرکے بھارت چلی گئیں۔

Narendra Modi

Rakhi

qamar sheikh

indian religious culture