Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

یہ 7 سوالات پوچھ کر بچوں کے ذہن کا کھوج لگائیں

والدین کی کوچ اور ٹرینر کے شیئر کیے گئے ان سوالات کا فائدہ اٹھائیں
شائع 13 اگست 2024 02:24pm

بچوں کو معلومات فراہم کرنے کا اپم ذریعہ والدین ہوتے ہیں ، جو ہر وقت ان کے ذہن میں کچھ نہ کچھ ڈالتے رہتے ہیں ، لیکن بعض اوقات یہ بھی جاننا ضروری ہوتا ہےکہ، بچے کے ذہن میں کیا چل رہا ہے، اس کی سوچ کہاں جارہی پے۔

اس کے لیے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے لیے تھوڑا سا وقت نکالیں۔ ان سے بات چیت کےذریعے یہ جاننے کی کوشش کریں کہ ان کی ننھی سی دنیا میں کیا کچھ چل رہا ہے۔

اپنی آنتوں کی صحت کو آسان ہوم میڈی ڈرنکس سے بہتر بنائیں

والدین کی کوچ اور این ایل پی ٹرینرانوی نے اپنے انسٹا گرام پر کچھ ایسے سوالات لکھے ہیں ، جنہیں بچوں سے پوچھنا چاہیے۔

1- آپ کون سی جگہ پر سب سے زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں؟

2- اگر آپ کواسکول میں کوئی ایک چیز کو تبدیل کرنے کے لیے کہا جائے تو وہ کیا ہو گی؟

3-اپنی فیملی کے ساتھ گزاری گئی سب سے اچھی یاد کونسی ہے؟

4-آپ کے والدین سب سے زیادہ کس سے پیار کرتے ہیں؟

5-آپ اپنے دوست کے لیے سب سے زیادہ کیا پسند کرتے ہں؟

6-اپنے آپ کو تین الفاط میں بیان کریں؟

7- اگر آپ کو کوئی ایک خواہش مانگنے کے لیے کہا جائے تو آپ کیا مانگیں گے؟

ان بنیادی سوالات کے علاوہ آپ بچے سے کچھ اضافی سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں، جیسے اسے کس چیز سے ڈر لگتا ہے، یا وہ سب سے زیادہ کس کے بارے میں سوچتا ہے، یا یہ کہ اسے کیا سیکھنے کا سب سے زیادہ شوق ہے؟

بچوں کے ذہن کو پڑھنےاور دل کی باتوں کو جاننے کے لیے ضروری ہے کہ ان سے ہلکے پھلکے سوالات پوچھے جائیں۔ بہتر ہے کہ بچوں کے ساتھ کھیلتے کھیلتےان سوالات کے جوابات جاننے کی کوشش کریں۔ اور چھوٹا ساانٹریو لے لیا جائے۔

بچے سے ملنے والے جواب سے آپ کواس کی دنیا اور سوچ کو سمجھنا آسان ہو گا۔ اور آپ جان سکیں گے کہ کہاں کہاں اصلاح کی ضرورت ہے۔ اور اسے کیسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

Women

children

Parents

lifestyle