Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ سیریل ”شدت“ کی آخری قسط نشر کر دی گئی

مداح غیر متوقع اختتام پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں
شائع 13 اگست 2024 12:53pm

جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہورڈرامہ سیریل ”شدت“ کی آخری قسط نشر ہوگئی ہے۔

ذیشان احمد کی ڈائریکشن میں تیار کی گئی اس ڈرامہ سیریل کو زنجبیل عاصم شاہ نے لکھا تھا، جب کہ اس کی کاسٹ میں منیب بٹ، انمول بلوچ، منشا ملک، عصمت زیدی، ارم اختر، نورالحسن، شمیل خان، حبا علی خان، زین افضل، فجرخان، سہیل مسعود، نمرہ شاہد اورسمیع خان شامل تھے۔

ڈرامہ کی کہانی اسری نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو ایک تعلیم یافتہ اور خوشحال گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، جبکہ اس کا شوہر سلطان اپنے نفسانی اور زہریلے رویے کی وجہ سے شادی کو خراب کردیتا ہے۔

بگ باس سیزن18 کی میزبانی سلمان خان کے ساتھ کون کرے گا؟

ڈرامہ کی آخری قسط میں اسری اپنے شوہر سلطان کو معاف کر دیتی ہے اور اس کے پاس واپس چلی جاتی ہے۔

ناظرین اس کے اختتام پر پر ملی جلی رائے دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگ اس خوشگوار اختتام سے خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ، آسرا نے اپنے تعلق کو ایک اور موقع دے کر خود کو ایک اچھی خاتون ثابت کیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کاش حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا۔ کئی مداح اسری اور سلطان کے دوبارہ ملنے سے مطمئن ہیں۔

دوسری جانب بہت سے ناظرین ڈرامے کے خوشگوار اختتام سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ، سلطان کسی طرح بھی معافی کا حقدار نہیں تھا، اسرا نے سلطان کو معاف کر کے غلطی کی ہے۔ لڑکیوں کو ایسے لوگوں کے دام میں نہیں آنا چاہیے، کیونکہ وہ کبھی نہیں بدلتے ہیں اور اپنا حقیقی روپ دکھاتے رہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ، اس ڈرامہ سے نوجوان لڑکیوں کو کوئی مثبت پیغام نہیں ملا۔ ان کے مطابق سلطان واقعی ایک زہریلا شخص تھا، پھر بھی اسراء اتنی ذلت برداشت کرنے کے باوجود اس کے پاس واپس چلی گئی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani drama