12 دن تک مسلسل جاگنے کا چیلنج ہارنے پر یوٹیوبر آپے سے بار
مقبول یوٹیوبر (Norme) 12 دن تک مسلسل جاگنے کا چیلنج ہارنے کے بعد آپے سے باہر ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نارم نے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے انوکھے چیلنج کا آغاز کر کے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کی۔
متعدد یوٹیوب صارفین نے نارم کو ان کے اس چیلنج پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ غیر صحت بخش عمل آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
یوٹیوبر کا خیال تھا کہ وہ گنیز ورلڈ آف بک میں اپنا نام درج کروائے گا، تاہم نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نارم نے 19 جولائی کو یوٹیوب پلیٹ فارم پر لائیو اسٹریمنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ وہ ابتدائی 3 دن (90 گھنٹے) تک تو جاگتا رہا، لیکن پھر اگلے 9 منٹ میں وہ چیلنج ہار بیٹھا۔ کیونکہ وہ سو چکا تھا۔
چیلنج ہارنے پر یوٹیوبر اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور غصے میں آکر اپنے پیچھے موجود گرین اسکرین کو گرا دیا اور اپنے کپڑے بھی اتار پھینکے۔
یوٹیوبر کے دلبرداشتہ ہوکر طیش میں آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کانٹینٹ کرئیٹر نارم کے یوٹیوب پر 10 لاکھ سے زائد سبسکرائیبر موجود ہیں۔ وہ اکثر اپنے چینل پر لائیو اسٹریم کے ذریعے مداحوں کو انٹرٹین کرتے ہیں۔
Comments are closed on this story.