Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی دیول اورعامر خان کی فلم ”لاہور 1947“کی شوٹنگ مکمل ہوگئی

فلم کو بغیر کسی وقفے کے 70 دن کے سخت اور طویل شیڈول کے بعد مکمل کرلیا گیا
شائع 13 اگست 2024 10:51am
فوٹو: انٹرنیٹ
فوٹو: انٹرنیٹ

بالی وُڈ سپر اسٹارز سنی دیول اورعامر خان کی فلم ’لاہور 1947‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں سنی دیول، راجکمار سنتوشی اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کو بغیر کسی وقفے کے 70 دن کے سخت اور طویل شیڈول کے بعدمکمل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا آغاز جلد ہوجائے گا اور اس کے بعد اگر اضافی شوٹنگ کی ضرورت ہوئی تو کی جائے گی۔

فلم “ لاہور 1947“میں ہجوم کے کئی مناظر ریکارد کیے گئے ہیں۔ مزید برآں فلم سازوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ فلم کے کلائمکس میں تقسیم کے وقت ٹرین کا ایک بڑا منظر شوٹ کیا گیا ہے، جس میں کہانی اور جذبات کا ایک نیا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔

سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں بتا دیا

لاہور 1947 میں عامر خان بحیثیت پروڈیوسر پہلی با ر سامنے آئیں گےاور عامر خان پروڈکشن ز کے ذریعے اپنے وژن اور مہارت کا اس پروجیکٹ میں مظاہرہ کریں گے۔ جبکہ فلم کی ہدایتکاری راجکمار سنتوشی کریں گے۔

فلم میں سنی دیول اور پریتی زنٹا مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اورعلی فضل شامل ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

indian film