Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

ٹی ٹی پی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، افغانستان اس گروپ کے خلاف ہمارا ساتھ دے، آرمی چیف

پاکستان افغانستان کا دیرینہ دوست ہے، کابل خوارج کو اپنے دوست ملک پر ترجیح نہ دے، ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ سے خطاب
اپ ڈیٹ 14 اگست 2024 09:04am
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک طالبان پاکستان نے دوبارہ سر اٹھایا ہے اور افغانستان فتنہ الخوارج کے خاتمے میں پاکستان کا ساتھ دے، پاکستان افغانستان کا دیرینہ دوست ہے، کابل خوارج کو اپنے دوست ملک پر ترجیح نہ دے۔

پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے جس کے لیے پاکستان اور اس کے عوام نے ان گنت قربانیاں دی ہیں جس کی دور حاضر میں کوئی نوید نہیں ملتی، ہم افغانستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں اور ان کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ فتنہ الخوارج کو اپنے دیرینہ اور خیر خواہ ہمسایہ ملک پر ترجیح نہ دیں اور اس فتنے کا قلع قمع کرنے میں ہمارا ساتھ دیں جیسے پاکستان نے آپ کا ساتھ دیا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج ہمارے خیبر پختونخوا میں بالخصوص فتنہ الخوارج المعروف تحریک طالبان پاکستان کی ریاست اور شریعت مخالف کارروائیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے فتنے سے دوبارہ سر اٹھایا ہے، جس کی سرکوبی کے لیے افواج پاکستان اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت برسرپیکار ہیں۔

ریاست مخالف طاقتوں نےڈیجیٹل دہشت گردی کی کوشش کی،آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا کہ پچھلے چند سالوں سے ریاست مخالف بیرونی طاقتوں کی سرپرستی میں ڈیجیٹل دہشت گردی کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے جس کا مقصد جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں نفاق اور مایوسی پھیلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے کی آئین اجازت تو ضرور دیتا ہے لیکن آئین پاکستان نے اس کی واضح حد بندی بھی کر رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں وہ مزید رسوائی کا شکار ہوں گے۔

چند عناصر بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے خطے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے عزائم رکھنے والی قوتیں سرگرم عمل ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے مکمل یکسوئی کے ساتھ اختیار کی جانے والی کثیرالجہتی حکمت عملی عزم استحکام کے عزم کا استعارہ سلامتی کا ضامن اور وقت کا اہم تقاضا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہ ’اللہ کی بابرکت ذات اور پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور بہت جلد اللہ تعالیٰ ہم سب کو فتح مبین عطا کرے گا، چند عناصر بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں‘

جشن آزادی اور قومی یکجہتی، 25 فٹ لمبا اور 15 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرا دیاگیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ’صوبہ بلوچستان بہادر اور حب الوطن لوگوں کا مسکن اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن چند عناصر اسے غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں۔‘ آرمی چیف نے کہا کہ ’ان کو جان لینا چاہیے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی اور پاک فوج، حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے اس صوبے اور اس

افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ نااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کر کے بیرونی جارحیت کی راہ ہموار کر دیتے ہیں، قوم کا پاک فوج پر غیرمتزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے اور افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کا مقصد محض ایک جغرافیائی خطے کا حصول نہ تھا بلکہ ایک ایسے فلاحی ریاست کا قیام تھا جہاں اسلام کے سنہری اصولوں کی بنیاد پر معاشرہ امن و سلامتی اور افہام و تفہیم سے مسلمانوں اور اس ملک میں موجود تمام دوسرے مذاہب کے لوگوں کو آزادی اور تحفظ میسر کر سکے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا کہ یاد رکھیں کہ نااتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کر کے بیرونی جارحیت کی راہ ہموار کر دیتے ہیں، قوم کا پاک فوج پر غیرمتزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، یہ مضبوط رشتہ مشکل حالات میں ہماری قوت بن کر حوصلوں اور جذبوں کو بڑھانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، مجھے پختہ یقین ہے کہ کوئی منفی قوت اعتماد اور محبت کے اس رشتے کو ناکبھی کمزور کر سکی ہے اور نہ آئندہ کر سکے گی، افواج پاکستان نے ملک کے اندرونی اور بیرونی دفاع کی قسم کھا رکھی ہے جس کی آبیاری وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے خون سے کررہی ہے، ہم کسی بھی صورت اور کسی بھی قیمت پر اپنی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

افواج پاکستان کے سپہ سالار نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے خطے میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے عزائم رکھنے والی قوتیں سرگرم عمل ہیں، عوام، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے اور ناصرف لازوال قربانیاں دی ہیں بلکہ آنے والے وقتوں میں بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرے کا مصمم اور غیرمتزلزل ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے مکمل یکسوئی کے ساتھ اختیار کی جانے والی کثیرالجہتی حکمت عملی عزم استحکام کے عزم کا استعارہ سلامتی کا ضامن اور وقت کا اہم تقاضا ہے، آج ہمارے خیبر پختونخوا میں بالخصوص فتنہ الخوارج المعروف تحریک طالبان پاکستان کی ریاست اور شریعت مخالف کارروائیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے فتنے سے دوبارہ سر اٹھایا ہے جس کی سرکوبی کے لیے افواج پاکستان اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت برسرپیکار ہیں۔

پنجاب حکومت نے یوم آزادی کی تقریبات کی سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاص طور پر ہمارے پختون بھائیوں نے جرات، ایثار اور قربانیوں کی جو لازوال داستان رقم کی ہے اس کے لیے پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے اور جس طرح فساد فی الارض کو پھیلانی والی طاغوتی قوتوں کے سامنے افواج پاکستان بشمول تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ خیبر پختونخوا کے عوام سیسہ پلائی دیوار کی مانند سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، اس کے لیے پوری پاکستانی قوم آپ کی مرہون احسان ہے۔

جنرل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی بابرکت ذات اور پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور بہت جلد اللہ تعالیٰ ہم سب کو فتح مبین عطا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان بہادر اور حب الوطن لوگوں کا مسکن اور قدرتی وسائل سے مالامال ہے لیکن چند عناصر اسے غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں، ان کو جان لینا چاہیے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی اور پاک فوج حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے تعاون سے اس صوبے اور اس کے غیور عوام کی سالمیت اور فلاح و بہبود کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے جس کے لیے پاکستان اور اس کے عوام نے ان گنت قربانیاں دی ہیں جس کی دور حاضر میں کوئی نوید نہیں ملتی، ہم افغانستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھنے کے خواہاں ہیں اور ان کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ فتنہ الخوارج کو اپنے دیرینہ اور خیر خواہ ہمسایہ ملک پر ترجیح نہ دیں اور اس فتنے کا قلع قمع کرنے میں ہمارا ساتھ دیں جیسے پاکستان نے آپ کا ساتھ دیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پرجوش انداز میں مناتی ہے، جشن آزادی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ :پاکستان ہے تو ہم سب ہیں“۔

COAS

independence day

General Asim Munir

Pakistan Military Academy Kakul

army cheif

Asim Munir

pakistan independence day

77th independence day celebrate

Independence Night Parade