لاکھوں مالیت کے ’چکن ونگز‘ چرانے والی خاتون کی شامت آگئی
امریکا میں ایک خاتون کو چکن ونگز چرانے کے جرم میں 9 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرا لائڈیلز نامی خاتون امریکا کے اسکول ملازمہ تھی جس نے 15 لاکھ ڈالر مالیت کے چکن ونگز چرائے، خاتون مجرمہ ویرا لائڈیلز نے ایک سال کے دوران 11 ہزار ونگز کے ڈبے چرائے تھے جس سے اس نے کاوربار کھول رکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ویرا لائڈیلز کے چرائے گئے چکن ونگز کے ڈبے کورونا وبا کے دوران طلبہ کو دیئے جانے تھے۔
خاتون کی چوری اور کرپشن کا اس وقت پردہ فاش ہوا جب اسکول میں ایک معمول کے آڈٹ کے دوران دیکھا گیا کہ سالانہ فوڈ سروس کے اخراجات تعلیمی سال کے نصف حصے کے بجٹ سے تین لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی خاتون کی چوری پکڑی گئی اور اس کو جنوری میں چوری اور مجرمانہ کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم مقدمے کی مکمل سماعت کے بعد اسے نو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.