Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فیکٹ چیک: عمران خان سے معافی کیلئے ملاقات سے متعلق شہباز شریف کے بیان کی حقیقت

عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے
شائع 13 اگست 2024 09:03am

متعدد صارفین 8 اگست سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کررہے ہیں جس میں مبینہ طور پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ایک بیان دکھایا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے معافی مانگیں گے۔

فیکٹ چیک سے معلوم ہوا کہ مذکورہ اسکرین شاٹ جعلی ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو اپریل 2022 میں اقتدار سے بے دخل کردیا۔

گزشتہ جمعرات کو پی ٹی آئی کے حامی فلک جاوید خان کی جانب سے ایک مقامی نیوز چینل کے اسکرین شاٹ کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ایک کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز کے خطاب کا بیان دکھایا گیا تھا۔ وزیراعظم سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان راضی نہیں ہوئے تو ہم معافی مانگیں گے۔

اس نے پوسٹ کے کیپشن میں کہا گیا کہ “جاؤ، جاؤ، ضرور جاؤ، لیکن تم کیسے جاؤ گے؟ پوسٹ کو 14,000 بار دیکھا گیا۔

مبینہ بیان کو پی ٹی آئی کے سپورٹر ارسلان بلوچ نے بھی ایکس پر شیئر کیا جس کے کیپشن میں کہا گیا کہ ’جاو معافی مانگو، اس کا دل بڑا ہے، شاید وہ معاف کر دے۔ اس پوسٹ کو 42,000 سے زیادہ ویوز ملے۔

اس تصویر کو خود بیان کردہ صحافی صبی کاظمی نے بھی شیئر کیا۔ اسکرین شاٹ کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ میڈیا آؤٹ لیٹ نیو نیوز کے ٹیلی ویژن سے نشر کیا گیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 8 اگست کو علما کرام کی کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔ نیو نیوز کی جانب سے خطاب کے آفیشل یوٹیوب اپ لوڈ کو چیک کرنے سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم نے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کی طرح کوئی بیان نہیں دیا یا کہیں بھی عمران کا نام نہیں لیا۔