Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

بہترین یادوں کا خاتمہ، کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ 26 سال بعد بند

کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ، جو 1998 سے آن لائن تھی، 8 اگست کو انٹرنیٹ سے ہٹا دی گئی
شائع 12 اگست 2024 09:55pm

بچوں کے پسندیدہ ترین کارٹون چینل ’کارٹون نیٹ ورک‘ کی ویب سائٹ 26 سال کے بعد بند کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ، جو 1998 سے آن لائن تھی، 8 اگست کو انٹرنیٹ سے ہٹا دی گئی۔

لیکن کارٹون نیٹ ورک کی ویب سائٹ CartoonNetwork.com بند ہونے کے باوجود ننھے شائقین اداس نہ ہوں کیونکہ ’ٹین ٹائٹنز گو‘، ’دی پاورپف گرلز‘ اور ’ایڈونچر ٹائم‘، ’وارنر برادرز‘ کے ایک اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’ ڈسکوری’ اور ’میکس‘ پر دیکھ سکیں گے۔

تاہم اگر شائقین ’میکس‘ پر کارٹون دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس سے قبل سبسکرپشن لینا ضروری ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھے شائقین سبسکرپشن حاصل کرنے کے بعد ’میکس‘ پر اپنی آئی ڈی بنا کر صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک اپنی عمر کے لحاظ سے کارٹون دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ CartoonNetwork.com ویب سائٹ اسٹریمنگ کے معاملے پر آن لائن پورٹلز کے درمیان تناؤ کا شکار بنی ہوئی تھی۔

shutdown

CARTOON