Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ : گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ڈی سی پنجگور چل بسے، چیئرمین میونسپل کمیٹی کی حالت خطرے سے باہر

کھڈ کوچہ کے علاقے میں ڈی سی پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، لیویز ذرائع
شائع 12 اگست 2024 10:21pm
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔سوشل میڈیا

کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈی سی پنجگور اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شدید زخمی ہوئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈی سی ذاکر بلوچ دم توڑ گئے، جب کہ چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالمالک کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری طرف کوئٹہ میں سریاب مل کالونی میں سرکاری گرلز اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھڈ کوچہ کے علاقے میں ڈی سی پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

ابتدائی طور پر لیویز ذرائع نے بتایا تھا کہ فائرنگ سے ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ اور چئیرمین میونسپل کمیٹی عبد المالک بلوچ شدید زخمی ہوگئے۔

سکھر اور گھوٹکی میں تصادم کے واقعات، تین سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ کیلئے روانہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ، ایم پی اے صالح رحمت بلوچ کے بھائی ہیں۔

نویں جماعت کے صرف ایک مضمون میں فیل ہونے پر یتیم بہن بھائی کے ہاتھوں قتل

اسکول پر دستی بم سے حملہ

دوسری طرف کوئٹہ میں سریاب مل کالونی میں سرکاری گرلز اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، دستی بم حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بلوچستان

quetta

Balochistan Police