Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

شدید تنقید کے بعد ترک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو بجلی دینے سے انکار کردیا

زولو گروپ اسرائیلی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے کے معاہدے کا حصہ ہے، میڈیا نے بھانڈا پھوڑا
شائع 12 اگست 2024 08:57pm

ترک صدر اردوان کے نزدیک سمجھے جانے والوں کی ملکیت والے زورلو گروپ نے اسرائلی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے کے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بجلی اسرائیلی وزارتِ دفاع اور دوراد انرجی کے درمیان معاہدے کے تحت فراہم کی جاتی ہے۔ دوراد گروپ جزوی طور پر ترکی کے زورلو گروپ کی ملکیت ہے۔

کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ بجلی گھر میں اپنی ہولڈنگز اور اسرائیل میں تمام ہولڈنگز کی تحلیل کا ارادہ رکھتی ہے۔

ترکوں کی ملکیت والے ادارے کی طرف سے اسرائیلی فوجی اڈوں کو بجلی فراہم کرنے والے سیٹ اپ میں شمولیت کے انکشاف کے بعد متعلقہ سرمایہ کاروں کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

معروف ترک اخبار ایڈیلنک نے اس حوالے سے فرنٹ پیج اسٹوری شائع کی تھی۔ بی ڈی ایس کے کارکنوں نے اس پر شدید احتجاج کیا تھا۔

دو دن قبل ترک بزنس مین احمد نزیف زورلو کے گھر کے نزدیک کئی مظاہرے ہوئے ہیں۔ کمپنی کے دفتر پر بھی احتجاج کیا گیا ہے۔

ترکی کا زورلو گروپ ٹیکسٹائل فیکٹریوں، گھریلو آلات تیار کرنے والے پلانٹس، توانائی کے اداروں، بنیادی ڈھانچے، ریئل اسٹیٹ، مالیاتی خدمات اور بڑے شاپنگ سینٹرز کا مالک ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی اخبار دی یروشلم پوسٹ میں شائع ہونے والے مضمون کو ایکس پر 10 لاکھ سے زائد افراد نے پڑھا اور بہت سوں نے شدید نکتہ چینی کی۔

ایک شخص نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ترک کاروباری اداروں اور دہشت گرد تنظیم اسرائیل کے گندی تجارت بے شرمی سے جاری ہے۔ یہ سب کچھ تاریخ میں تاریک حروف میں لکھا جائے گا۔ جو بھی صہیونی اسرائیل کو فائدہ پہنچائے وہ ہم میں سے نہیں۔ ان پر اللہ کی لعنت ہو۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اپنے تبصرے میں کہا کہ جس طور اسرائیلی اشیا کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے بالکل اُسی طور زورلو ہولڈنگز کا بھی بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔

TURK ZORLU GROUP

HOLDINGS IN ISRAEL

POWER SUPPLY TO MILITARY BASES

PROFOUNDLY CONDEMNED

DISSOCIATION ANNOUNCED