Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دوبارہ گنتی کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی دھاندلی کا ڈرامہ ناکام ہوچکا، بیر سٹر عقیل

مخصوص جماعت کا فارم 47 کا بیانیہ زمیں بوس ہوچکا، رہنما ن لیگ
شائع 12 اگست 2024 06:16pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

حکومت کے قانونی امور کے ترجمان بیر سٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کے کیس میں دو ایک سے فیصلہ آیا۔ جس سے پی ٹی آئی کا دھاندلی کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور اس نے اپنی ذمہ داری احسن انداز میں پوری کی، ووٹوں کی دوبارہ گنتی قانون کے مطابق ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بیان حلفی جمع کرائے، مخصوص جماعت کا فارم 47 کا بیانیہ زمیں بوس ہوچکا، جھوٹ بولنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، اس کا دھاندلی کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

’ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیوں‘ پر جنرل فیض حمید گرفتار

فیض حمید کو سزا ہوئی تو کیا انہیں معافی کا موقع ملے گا؟