درگاہ شاہ نورانی روڈ کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سینکڑوں زائرین پھنس گئے
لسبیلہ : بلوچستان میں پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے درگاہ شاہ نورانی روڈ کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ جس سے سینکڑوں زائرین پھنس گئے۔
مون سون بارشوں سے درگاہ شاہ نورانی کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلے سے پل کا ایک حصہ بہہ جانے سے ٹریفک کی آمد رفت معطل ہوگئی اور سینکڑوں زائرین پھنس گئے۔
درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین کے ساتھ علاقہ مکینوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ درگاہ کے قریب واقعے آبادیوں کے مکینوں کیلئے اشیاء ضروریہ کا حصول بھی دشوار ہوگیا ہے۔
سیلابی ریلے سے متاثرہ مہانڈری پل تعمیر، 14 روز بعد شاہراہ کاغان آمد و رفت کیلئے بحال
خیال رہے کہ ملک بھر سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین حضرت درگاہ سخی سید بلاول شاہ نورانی کے مزار پر حاضری دینے آتے ہیں لیکن گزشتہ کئی روز سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔
کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، اسلام آباد، لاہور میں بھی بادل برسے، نشیبی علاقے زیر آب
درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین اور وہاں کے مکینوں نے ایم این اے خضدار سردار اختر جان مینگل اور ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ درگاہ پل کی مرمت کی جائے تاکہ ٹریفک کی آمد و رفت دوبارہ بحال ہو جائے۔
Comments are closed on this story.