Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر کھیل سندھ نے ارشد ندیم کو 35 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا

ارشد ندیم نے گولڈ مڈل جیت کرسرفخرسے بلند کردیا ہے،ارشدندیم سے جلد ملاقات بھی کروں گا ، سردارمحمد بخش مہر
شائع 12 اگست 2024 05:59pm

اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

وزیر کھیل سندھ سردارمحمد بخش مہر نے ارشد ندیم کے لئے پینتیس لاکھ کیش ایوارڈ دینے کااعلان کردیا۔

وزیرکھیل سندھ سردارمحمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے ارشد ندیم کو پچیس لاکھ روپے کیش ایوارڈ دئے جائیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ میں ذاتی حیثیت میں ارشد ندیم کو10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کرتا ہوں، ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ مڈل جیت کرسرفخرسے بلند کردیا ہے، ارشد ندیم سے جلد ملاقات بھی کروں گا ۔

Arshad Nadeem Gold

Rewards for Arshad Nadeem