Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

فون میں مگن شخص کتے کو نہلاتے ہوئے مارا گیا

کال آئی تو بدنصیب شخص نے الیکٹرک ہیٹر کی راڈ فون سمجھ کر پکڑلی، بجلی کے جھٹکے سے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔
شائع 12 اگست 2024 05:47pm

کبھی کبھی ذرا سی لاپروائی انسان کو موت کے منہ میں دے دیتی ہے۔ آپ نے بہت سے لوگوں کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون پر بات کرتے دیکھا ہوگا۔

گاڑی چلاتے وقت بھی ایسا کرنا خطرناک ہوتا ہے، ذرا سوچیے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرنا کس قدر خطرناک ہوگا مگر ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ جان کی پروا کیے بغیر ایسا کر رہے ہوتے ہیں۔

امیتابھ بچن موت کے منہ سے بال بال بچے

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں ایک شخص اپنے پالتو کتے کو نہلاتے ہوئے شدید بے دھیانی کے باعث موت کے منہ میں چلا گیا۔

ہوا یوں کہ دیوپوڑی مہیش بابو اپنے کتے کو نہلا رہا تھا۔ اُس نے پانی گرم کرنے کے الیکٹرک ہیٹر کی راڈ بالٹی کے پاس رکھی تھی۔

مہیش بابو کتے کو نہلانے کے لیے پانی گرم کرنے ہی والا تھا کہ موبائل فوج کی بیل بجی۔ مہیش بابو نے بے دھیانی میں فون کی جگہ بجلی کی راڈ اٹھائی۔ اسے شدید جھٹکا لگا، وہ چکرا کر گرا اور موقع ہی پر دم توڑ دیا۔

سعودی فٹبال ٹیم موت کے منہ سے بال بال بچ گئی

40 سالہ مہیش بابو کی بیوی درگا دیوی نے شور مچاکر اڑوس پڑوس سے لوگوں کو بلایا۔ مہیش بابو کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ تو موقع ہی پر مرگیا تھا۔

TILANGANA MAN

BATHING PET

ELECTROCUTED

DIED ON THE SPOT

DEVPAUDI MAHESH BABU