Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برازیل میں طیارہ شاید برف جمنے کے باعث تباہ ہوا، ماہرین

بلیک باکس مل گیا، رپورٹ 30 دن میں آئے گی، جمعہ کو ساؤ پالو میں طیارہ تباہ ہونے سے 62 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
شائع 12 اگست 2024 05:26pm

برازیل میں مسافر بردار طیارہ شاید برف جمنے کے باعث تباہ ہوا۔ یہ بات ماہرین نے طیارے کے حادثے کے وقت کی موسمی کیفیت اور طیارے میں پائی جانے والی تکنیکی خامیوں اور پیچیدگیوں کی بنیاد پر کہی ہے۔

طیارے کا بلیک بکس مل گیا ہے جس میں کاک پٹ میں پائلٹس کی گفتگو اور فلائٹ ڈیٹا محفوظ ہے۔ اس ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد ہی پر کچھ کہا جاسکے گا۔ برازیل کی شہری ہوابازی کی وزارت کے حکام نے بتایا ہے کہ بلیک باکس کے ڈیٹا کے تجزیے کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرنے میں ایک ماہ لگے گا۔

جمعہ کو برازیل کی ایئر لائن ووپاس کا ایک مسافر بردار طیارہ ساؤ پالو کے نواح میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارہ لینڈنگ کی تیاری کر ہی رہا تھا کہ کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا اور پھر وہ راڈار سے بھی غائب ہوگیا۔

برازیل کی ایئر فورس نے بتایا ہے کہ طیارے کے پائلٹس نے کوئی ایمرجنسی کال نہیں کی تھی۔ طیارے میں بظاہر کسی خرابی کی اطلاع بھی نہیں تھی۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ اے ٹی آر 272 ٹربو پروپ تھا۔ ان طیاروں میں برف جمنے کی شکایات ملتی رہی ہیں۔

1994 میں امریکی ریاست انڈیانا میں ایسا ہی ایک طیارہ برف جمنے کے باعث تباہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں 68 افراد مارے گئے تھے۔ اس کے بعد بھی چند شکایات ملیں تو متعلقہ طیارہ ساز ادارے نے ڈی فراسٹ سسٹم کو بہتر بنانے پر توجہ دی تاکہ حادثات اور پرواز کے دوران پیچیدگیوں کی روک تھام ہوسکے۔

مزید پڑھیں :

برازیل طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ جانے والا خوش قسمت شخص

چرایا ہوا ہیلی کاپٹر آسٹریلیا کے ہوٹل کی چھت سے ٹکراکر تباہ، پائلٹ ہلاک

Brazil Plane Crash

BLACK BOX FOUND

VOEPASS AIRLINES

DEFROST SYSTEM COMPLICATIONS

REPORT IN A MONTH