Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

چرایا ہوا ہیلی کاپٹر آسٹریلیا کے ہوٹل کی چھت سے ٹکراکر تباہ، پائلٹ ہلاک

حادثہ رات کے دو بجے ہوا، ہیلی کاپٹر کے چرائے جانے کا دعوٰی ترک خبر ایجنسی نے اے بی سی نیوز کے حوالے سے کیا۔
شائع 12 اگست 2024 05:02pm

آسٹریلیا میں سیاحتی مرکز سمجھے جانے والے شہر کیرنز میں فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت سے ٹکراکر ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں پائلٹ موقع ہی پر ہلاک ہوگیا جبکہ ہوٹل می ٹھہرے ہوئے سیکڑوں افراد کو فوری طور پر نکال لیا گیا۔

مقامی وقت کے مطابق رات کے دو بجے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بظاہر طے شدہ کوریڈور سے ہٹ گیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا۔ ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے سے ہوٹل کے چند حصوں میں آگ لگ گئی۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیموں کے آنے تک 200 سے زائد افراد کو ہوٹل سے نکالا جاچکا تھا۔

برازیل میں مسافر بردار طیارہ مکانات پر گرگیا، 62 افراد ہلاک

حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کے پَر ٹوٹ کر دور جا گرے۔ ایک پَر ہوٹل کے تالاب میں بھی گرا جہاں چند افراد موجود تھے۔ انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ حادثے کا سبب معلوم نہ ہوسکا۔

ترکی کی انادولو خبر ایجنسی نے اے بی سی نیوز کے حوالے سے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر چرایا گیا اور پائلٹ غیر قانونی طور پر پرواز کر رہا تھا۔

مسافر کے منہ سے بم کی بات سن کر ایئر پورٹ پر کھلبلی مچ گئی

اے بی سی نیوز کا کہنا ہے کہ طیارے کے چرائے جانے کی خبر اس کے مالکان نے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو شخص اس ہیلی کاپٹر کو اڑا رہا تھا اس کے پاس فلائٹ آپریشن کا اجازت نامہ نہیں تھا۔

AUSTRALIA HELICOPTER

HOTEL ROOF

STOLEN ONE

PILOT KILLED

UNAUTHORISED FLIGHT