Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹس عامر فاروق بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے علیحدہ ہوجائیں، علیمہ خان

جی ایچ کیو کی عزت ہے تو کیا 25 کروڑ عوام کی عزت نہیں، علی محمد خان
شائع 12 اگست 2024 04:50pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج عامر فاروق بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے علیحدہ ہوجائیں۔ جب کہ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی عزت ہے تو کیا 25 کروڑ عوام کی عزت نہیں ہے۔

راولپںڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ’جب کوئی بندہ عدم اعتماد کرے تو جج خود کو الگ کر لیتے ہیں، کبھی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی پر ہوتے تھے کبھی سماعت نہیں ہوتی تھی، جسٹس عامرفاروق سے ریکوسٹ ہے کہ دیگر 7 ججز ہیں کیس انھیں دے دیں۔‘

عمران خان نے چیف جسٹس کی ایکسٹینشن پر احتجاج کا اعلان کردیا

انھوں نے کہا کہ 9 مئی کیسز میں پراسکیوشن سی سی ٹی وی فوٹیجز بطور ثبوت لائیں، بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا کہا ہے، ججز ضمانتوں پر وقت لگا رہے ہیں۔

جی ایچ کیو کی عزت ہے تو کیا 25 کروڑ عوام کی عزت نہیں، علی محمد خان

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ حکومتیں پارلیمنٹ کے ذریعے آئین پر حملہ آور ہوں گی تو غلط روایت چل پڑے گی، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بانی پی ٹی آئی نے ایک سال پہلے کیا تھا، ’ڈی جی آئی ایس پی آر یا تو ڈھنڈوا پیٹنا بند کریں یا جوڈیشل کمیشن بنائیں۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو گریبان سے پکڑ کر گرفتار کیا گیا، کیا ان کی عزت نہیں ہے، جناح ہاؤس، جی ایچ کیو کی عزت ہے تو کیا 25 کروڑ عوام کی عزت نہیں۔

الیکشن کمیشن احترام کا حقدار ہے مگر کچھ ججز تضحیک آمیز ریمارکس دیتے ہیں، چیف جسٹس

ان کا کہنا ہے کہ 08 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت دی، اگرعوام کا دیا مینڈیٹ تسلیم نہیں کرنا تھا تو الیکشن کیوں کرائے، پی ٹی آئی نے 178 اور مسلم لیگ ن نے 17 نشستیں لی ہیں، پی ٹی آئی اپنے چرائے گئے مینڈیٹ کا دفاع کریگی۔

انھوں نے کہا کہ ہم ڈونلڈ لو کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے، بانی پی ٹی آئی کس بات کی معافی مانگیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعمل نہ ہوا تو احتجاج کی کال دیں گے۔

Justice Amir Farooq

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail