Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی والوں کے بجلی بلوں میں میونسپل ٹیکس بھی شامل کردیا گیا

کے الیکٹرک نے جولائی کے مہینے کے لیے بجلی بل میں کے ایم سی کا ٹیکس بھی شامل کر دیا ہے
شائع 12 اگست 2024 04:11pm

مہنگے بلوں سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر سامنے آگئی ہے۔ کراچی کے شہریوں پر میونسپل ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

جولائی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی رقم شامل کردی گئی ہے،101 یونٹ سے 200 یونٹ والے صارفین پر 20 روپے ٹیکس ہوگا۔ 201 سے 300 یونٹ والوں پر 40 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔

301 سے 400 یونٹ تک 100 روپے ٹیکس لگے گا، 401 سے 500 یونٹ تک کے صارفین 125 روپے ٹیکس دیں گے۔

700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں پر 300 روپے ٹیکس دینا ہوگا جبکہ کمرشل صارفین پر 400 روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔

دوسری جانب میئر کراچی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیکس کی وصولی سے شہرمیں ترقیاتی کاموں میں بہتری نظر آئے گی۔

K Electric

electricity bill