Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دھوکہ نہ کھائیں، تازہ اور رسیلے سیب پہچانیں

ہر رنگ کا سیب مزیدار اور رسیلا نہیں ہوتا ہے
شائع 12 اگست 2024 04:14pm

آج کل سیب کا سیزن شروع ہوچکا ہے۔ اورمارکیٹ میں مختلف رنگ کت سیب دیکھے جا سکتے ہیں۔ لیکن ہررنگ کا سیب مزیدار اور رسیلا نہیں ہوتا ہے۔ اگر آپ بھی رسیلے اور تازہ سیب کی پہچان نہیں رکھتے ہیں تو ان تجاویزات پر عمل کریں۔

بچپن سے ہم یہ کہاوت سنتے چلے ائے ہیں کہ دن میں ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔ گویا سیب کی افادیت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر بھی روزانہ ایک سیبکھانا تجویز کرتے ہیں۔ دراصل سیب میں موجود فائبر اور آئرن کی وافر مقدار ہمارے مدافعاتی نظام کو طاقت ور بنا کر کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔

اپنی آنتوں کی صحت کو آسان ہوم میڈی ڈرنکس سے بہتر بنائیں

صحت کے فوائد کو جانتے ہوئے بھی اکثر ہم اسے خریدتے ہوئے دھوکہ کھا جاتے ہیں اور بظاہر میٹھے اور رسیلے پھل کو لانے کی بجائے پھیکے اور بد ذائقہ سیب خرید کر لے آتے ہیں، جنہیں کھانے کے بعد موڈ اور پیسہ دونوں خراب ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے، تو تازہ اور رسیلے سیب کی پہچان کے لیےان آسان ٹوٹکوں پر عمل کریں۔

سیب کا سائز اور وزن

سیب خریدتے وقت اس بات کا خٰیال رکھیں کہ وہ بڑے سائز کے اور وزنی نہ ہوں، کیونکہ عموما بڑے سائز کے وزنی سیب اندر سے خراب ہوتے ہیں، اس لیےبازار سے ہمیشہ ہلکے اور درمیانی سائز کے سیب خریدیں۔

سیب کو چھو کر اندازہ لگائیں

آُ سیب کو چھو کر بھی یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ اندر سے اچھا ہوگا یا نہیں۔ سرخ دھاریوں والا سیب ذائقے میں ہمیشہ میٹھا اور رسیلا ہوتا ہے۔ لیکن اگر سیب پر ہلکے داغ ہوں تو انہیں نہ خریدا جائے۔

سیب کا رنگ

آپ سیب کا رنگ دیکھ کر بھی اس کے ذائقے کو پہچان سکتے ہیں ۔ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ پورا سرخ سیب پکا ہوا اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ حالانکہ اچھے اور میٹھے سیب کا رنگ مکمل سرخ نہیں ہوتا ہے، بلکہ ہلکے سرخ رنگ اور سبز رنگ کا امتزاج ہوتا ہے۔ اگر آپ سبز رنگ کا سیب خریدتے ہیں تو بہت زیادہ سبز سیب خریدنے سے گریز کریں، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ کچے اور کھٹے ہوں۔

صحت

دسترخوان

Apple

lifestyle