ویزا مشکلات سے متعلق یو اے ای قونصل جنرل کا پاکستانی نوجوانوں کو اہم پیغام
شہر کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے فونصل جنرل نے پاکستانی نوجوانوں کو اہم پیغام دے دیا۔
یو اے ای قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستانی عوام کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ہمیں کچھ شکایات موصول ہوئیں جس سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں تاکہ یو اے ای جانے والے شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی درپیش نہ ہو۔
یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کو نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 60 کی دہائی متعدد پاکستانی مقیم تھے، پاکستان اور یو اے ای کے شروع سے ہی اچھے تعلقات رہے ہیں۔
یو اے ای میں پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات کے حوالے سے قونصلر جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا یو اے ای مختلف ممالک کے لوگ آتے ہیں، کچھ شکایات آئی ہیں جس سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں تاکہ یو اے ای میں لوگوں کو کس قسم کی تکلیف نہ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بات دھیان میں رکھیں کہ سوشل میڈیا پر آپ جو لکھتے یا اپ لوڈ کرتے ہیں وہ جمع ہوتا رہتا ہے، آپ کا سوشل میڈیا بیان آپکے ویزے کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
قونصل جنرل یو اے ای نے پاکستانی نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ آئی ٹی سیکٹر بالخصوص اے آئی کے شعبے میں توجہ دیں کیونکہ یو اے ای میں اس حوالے سے کافی مواقع موجود ہیں، علاوہ ازیں یواے ای میں بہت سے پاکستانی ڈاکٹرز ہیں جن کے پاسپورٹ دیگر ممالک کے ہیں، پاکستانی نوجوان طب کے شعبے میں توجہ دیں، یواے ای میں ڈاکٹرز کے لیے کافی مواقع ہیں۔
Comments are closed on this story.