Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کیلئے خوشخبری! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اب تک کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہونے کا امکان ہے، ذرائع
شائع 12 اگست 2024 03:10pm

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک بڑی کمی کا امکان ہے، پیٹرول 9 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اب تک کی ورکنگ کے مطابق پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹرسے زائد کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گی، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

petrol price

اسلام آباد

Petroleum products

petroleum prices

petrol price hike