Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذہنی سکون کی خاطر 53 شادیاں کرنے والے شخص کا مردوں کو اہم مشورہ

سعودی شہری نے پہلی شادی 20 سال کی عمر میں کی تھی۔ رپورٹ
شائع 12 اگست 2024 03:05pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

عام طور پر لوگ ایک ہی شادی کو ترجیح دیتے ہیں، بعض لوگ دو یا تین، لیکن ایک ایسا سعودی شہری سامنے آیا ہے جس نے دنیا میں سب سے زیادہ شادیوں کا ریکارڈ قائم کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ابو عبداللہ نامی سعودی شہری جس کو صدی کے کثیر الازدواجی شخص کا لقب دیا گیا، اس نے مردوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابو عبداللہ نے 2 پہلے 63 سال کی عمر میں 53 ویں شادی کی جس کے بعد مزید شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ایک انٹرویو میں 53 شادیاں کرنے والے ابو عبداللہ نے اپنی شادیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پہلی شادی میں نے 20 سال کی عمر میں اپنی سے 6 سال بڑی خاتون سے کی تھی، اس وقت میرا ایک سے زیادہ شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیونکہ میں کافی پرسکون ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بچے بھی تھے لیکن کچھ عرصے بعد مسائل پیدا ہوئے اور میں نے 23 سال کی عمر میں دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور اہلیہ کے علم میں یہ بات ڈال دی۔

ابو عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں میں ایک ایسی خاتون کی خواہش کرنے لگا جو مجھے خوش رکھ سکتی ہو اور اسی جستجو میں میں نے 63 سال کی عمر تک 53 شادیاں کیں۔ ابو عبداللہ کے مطابق انہوں نے اتنی شادیاں ذہنی سکون کی خاطر کیں۔

انہوں نے مردوں کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر مرد ایک عورت کے ساتھ رہنے کی خواہش رکھتا ہے مگر زندگی میں سکون جوان عورت کے بجائے بڑی عمر کی عورت فراہم کرسکتی ہے۔

abu abdullah

65 marriages