Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھیشیک بچن نے ایشوریا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

گذشتہ ایک سال سے اس فلمی جوڑے کے مابین طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں
شائع 12 اگست 2024 02:32pm

بالی وُڈ کے مشہور اداکار ابھیشک بچن کابالآخر اپنی اورایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی خبروں پرردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا میں گذشتہ ایک سال سے اس فلمی جوڑے کے مابین طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ کیونکہ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ نہیں دیکھا جارہا ہے۔ ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی، جب ابھیشیک بچن نےطلاق پر مبنی ایک آرٹیکل کو لائیک کیا تھا ، جبکہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں بھی ایشوریا رائے بچن فیملی سے الگ پوز دیتی رہیں۔

اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

تاہم اب ٹائمز آف انڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایک برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے ان خبروں کے بارے میں بات کی۔

بھارتی اخبار کے مطابق ابھیشیک بچن نے انٹرویو میں اپنی انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہا کہ، دیکھیے میں ابھی تک شادی شدہ ہوں، ابھیشک بچن نے دوران انٹرویو کہا کہ میرے پاس ان افواہوں کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ، مجھے افسوس ہے کہ لوگ بغیر تصدیق کہ ایسی باتیں پھیلا دیتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ایسی باتیں پھیلانے کا مقصد یہ ہے کہ خبررساں اداروں اور ویب سائٹس ایسی خبروں کی تلاش میں ہوتےہیں ، اسلیے وہ ایسی جھوٹی خبریں بنا کر شائع کردیتے ہیں۔

ابھیشیک بچن نے مزید کہا کہ ٹھیک ہے کوئی بات نہٰیں، ہم سیلیبریٹیزہیں اور ہمیں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایسی باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle

Abhishek Bachchan

AISHWARYA ROY