Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبح اٹھنے کے بعد چہرہ دھونے کے بارے میں ماہرین کی عجیب وغریب رائے

صبح اٹھتے ہی کسی فیس واش یا صابن سے چہرہ نہیں دھونا چاہیے
شائع 12 اگست 2024 01:38pm

صبح اٹھتے ہی چہرہ دھونا ہر ایک کی روزمرہ کی روٹین میں شامل ہوتا ہے۔ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے کہ صبح اٹھتے ہی کسی فیس واش یا صابن سے چہرہ نہیں دھونا چاہیے۔

ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ ہمارے چہرے سے جو قدرتی تیل پوری رات خارج ہوتا ہے، وہ جلد کے کی اہم ضرورت ہے، یہ چہرے پر چمک لاتا ہے۔ فورا کسی فیس واش کا استعمال اس قدرتی چمک کو کھوسکتا ہے ، جو دوبارہ نہیں ملتی ہے ، اس لیے بہتر ہے کہ صبح اٹھنے کے بعد صرف سادہ پانی سے منہ دھولیا جائے اور کم ازکم ایک گھنٹے کے بعد یا ناشتےکے بعد کسی اچھے فیس واش سے دھو لیا جائے۔ تاکہ جلد اسے اچھی طرح جذب کر چکی ہو۔

اب نہ ہونٹوں سے لپ اسٹک ہٹے گی اور نہ ہی فاونڈیشن رنگت کو کالا کردے گا

اس کے علاوہ لوگ کنفیوژن کا شکار ہوتے ہیں کہ چہرے کو کسی کلینزنگ سے دھونا ضروری ہے یا پھر فیس واش سے۔ نیز اس کے لیے کس طرح کی پروڈکٹ کا استعمال مفید رہتا ہے۔

ماہرین جلد اس بارے میں مختلف آرا رکھتے ہیں، لیکن چہرہ کس سے دھونا چاہیے، اس کا انحصار جلد کی قسم اور اسی مناسبت سے استعمال کی جانے والی پروڈکٹ پر ہے۔

چہرہ دھوتے وقت سب سے پہلے تو یہ خیال رکھنا چاہیے کہ آپ کی جلد کی ساخت کیا ہے۔ جلد کی قسم کی ٓمناسبت سے پروڈکٹ کا انتخاب کیا جائے۔ مثال کے طور پر اگر جلد چکنی ہے، اور اس سے کیل مہاسوں کی شکایت رہتی ہو تو بہتر ہے کہ ہلکے جیل پر مبنی فیس واش سے دھویا جائے۔ جب کہ خشک اور حساس جلد کو صبح کے وقت نہ دھویا جائے ورنہ اس سے جلد پر جلن اور قدرتی تیل ختم ہونے کا امکان ہوتاہے۔

اگر آپ کی جلد خشک ہے تو بہتر ہے کہ رات سوتے وقت کسی بھی تیل سے مساج کیا جائے بجائے کسی کریم کے۔ اس کے لیے کوئی بھی تیل لیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ کی اسکن چکنی ہے تو پھررات کو واٹر بیس موئسچرائزر لگانا چاہیے۔

اسی طرح اگر آپ نے رات سوتے وقت چہرے پرسیرم یا دیگر مصنوعات لگا رکھیں ہے، توصبح اٹھنے کے بعد فورا منہ دھونے سے ان تمام مصنوعات کے فوائد سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔

اگر آپ اپنی جلد کی مصنوعات میں فیس واش بھی شامل کرنا چاہتی ہیں تو اس کے لیے صبح کی بجائے رات کا وقت بہترین ہے۔ کیونکہ رات کےوقت چہرہ دھونے سےجلد پر جمع ہونے والی ، مٹی اور گردوغبار سے نجات مل جاتی ہےاور مردہ جلد بھی آسانی سے صاف ہوجاتی ہے۔

Women

lifestyle

Skin care

beauty