Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت خارجہ میں اکھاڑ پچھاڑ، ایڈیشنل فارن سیکریٹریز او رڈائریکٹر جنرلز تبدیل

افغانستان، یورپ، چین اور متعدد ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز کے تبادلے کردیے گئے ہیں، نوٹی فکیشن جاری
شائع 12 اگست 2024 01:06pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

وزارت خارجہ میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد ایڈیشنل فارن سیکریٹریزاورڈایریکٹر جنرلز کو تبدیل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان، یورپ، چین اور متعدد ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی افغانستان، سید علی اسد گیلانی کو تبدیل کر کے ڈی جی ایچ آر تعینات کردیا گیا۔

مزیدپڑھیں: وزارت خارجہ میں اعلی ترین سطح پر تبادلے اور تقرریوں کی تیاریاں

ذرائع کے مطابق شہبازحسین ڈی جی یورپ ٹو تعینات کردیا گیا جبکہ ڈی جی چائنہ عامر خان تبدیل کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ علاوہ ازیں عامرخان کو ڈائریکٹر جنرل افغانستان تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان احمد ڈی جی پالیسی پلاننگ تعینات کیے گئے ہیں اور عمرصدیق ڈی جی یواین ہوں گے جبکہ شہریاراکبر خان کو ایڈیشنل فارن سیکریٹری مڈل ایسٹ اور حامد اصغرکو ایڈیشنل فارن سیکریٹری برائےافریقہ تعینات کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق تمام تقرریوں کے نوٹی فیکشن جاری کردیے گئے ہیں۔