Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا،ارشد ندیم کے والد بیٹے کی کامیابی پر جذباتی ہوگئے

خیال رہے پاکستانی ایتھلیٹ نے 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا
شائع 12 اگست 2024 11:23am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے والد اپنے پرانے دنوں کو یاد کر کے جذباتی ہوگئے۔

واضح رہے ارشد ندیم کی پاکستان آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، ان کی جیت پر سیاستدان، اداکاروں اور ملک کی مشہور شخصیات کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان کیا گیا۔

وہیں ارشد ندیم کے تحائف وصول کرنے پر والد کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ارشد ندیم کے والد ںے میزبان کے سوال پوچھنے پر کہا کہ ’ یہ آنسو میری اوقات کے ہیں، میں اس گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا، میں نے محنت مزدوری کرکے ارشد کو پالا مگر کبھی بھی کسی سے بھیک نہیں مانگی۔

خیال رہے ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، انہوں نے 92.97 میٹر کی شاندار تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔

arshad nadeem

Gold Medal Winner

arshad nadeem father