Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم عباس نے سجل علی کی بجائے ہانیہ عامر کو کیوں منتخب کیا؟

انہوں نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی
شائع 12 اگست 2024 11:43am
وسیم عباس /فائل فوٹو
وسیم عباس /فائل فوٹو

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سینیئر آرٹسٹ وسیم عباس نے گذشتہ دنوں مزاحیہ شو“ ہنسنا منع ہے“ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس شومیں جب ان سے سوالات کے سیکشن میں ہانیہ عامر اور سجل علی کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں سجل علی ہانیہ عامر سے زیادہ خوبصورت ہے، توانہوں نے ہانیہ کے حق میں ووٹ دیا۔

بشری انصاری کی بیٹی کا اپنے والدین کی طلاق پر رد عمل

جب تابش ہاشمی اور ہانیہ کا موازنہ کیا گیا تو وسیم عباس نے یہاں بھی ہانیہ کوہی زیادہ خوبصورت ٹہرایا۔

یاد رہے کہ وسیم عباس نے ہٹ ڈرامہ سیریل“ میرے ہمسفر“ مٰیں ہانیہ عامر کے ساتھ کام کیا تھا، جس میں ہانیہ نے ان کی بہو کا کردار ادا کیا تھا۔

وسیم عباس ایک ورسٹائل فنکار ہیں، جنہوں نے بیک وقت ڈراموں ، فلموں اور تھیٹرز میں کام کیا اور بے شمار کامیاب ڈرامہ سیریلز کا حصہ رہے۔ وسیم عباد کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے ۔ وہ ماضی کے مشہور پاکستانی گلوکار اور اداکار عنایت حسین بھٹی کے صاحبزادے ہیں ۔ جبکہ ان کے بیٹے علی عباس بھی اب انڈسٹری میں اپنے قدم کامیابی سے جما چکے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity