Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

گورنر سندھ کی تبدیلی کی بازگشت پر ایم کیو ایم پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا
اپ ڈیٹ 12 اگست 2024 11:40am

ایم کیوایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ طے ہوا تھا سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری رہیں گے، گورنر سندھ کو تبدیل کیا تو ایم کیو ایم کا حکومت میں رہنے کا جواز نہیں ہوگا اور حکومت سے علیحدگی پر غور ہوگا۔

گورنر سندھ کی تبدیلی کی بازگشت پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا مؤقف سامنے آ گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو تبدیل کیا گیا تو ن لیگ کی حکومت سے علیحدگی پر غور ہوگا، اتحادی حکومت قائم ہونے کے وقت یہی طے ہوا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔

گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا، اسحاق ڈار کی تصدیق

ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کو تبدیل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم کے لیے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا، کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

اس سے پہلے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیان سامنے آیا تھا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں، پیپلزپارٹی سے مشاورت جاری ہے، اس حوالے سے چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔

karachi

Governor Sindh

MQM Pakistan

Farooq Sattar

Kamran Khan Tessori

kamran tessroi

governor sindh change