Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچ جانے والی چائے کی پتی، صفائی سے لے کر گھر کی خوبصورتی تک ہر کام میں ماہر

اسے بے کار سمجھ کر کوڑے دان کی نظر نہ کریں
شائع 12 اگست 2024 09:55am

ہماری ہر صبح کا آغاز چائے کے بغیر نہیں ہوتا۔ ایشیائی ممالک کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والے مشروبوں میں سے ایک ہے ، صبح ہو یا شام، یا کوئی تھکن اتارنی ہو یا کسی مہمان کی خاطر مدارت کرنی ہو، چائے کو ہی اولین ترجیح ملتی ہے۔

لیکن کیاآپ نے کبھی اس کے بعد بچ جانے والی چائے کی پتی کو بھی استعمال میں لانے کا سوچا ہے؟ کیونکہ اکثربج جانے والی چائے کی پتی کو بے کار سمجھ کر ضائع کر دیا جاتا ہے۔

زیادہ گوشت کھانا خطر ناک بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے

چائے کی پتی جہاں چائے بنانے کے کام آتی ہے، وہیں بچ جانے والی پتی بھی کام میں لائی جا سکتی ہے، گھر کی صفائی سے لے کر خوبصورتی کو بڑھانے تک یہ چیز میں ماہر ہے، اس لیے اسے بے کار سمجھ کر کوڑے دان کی نظر نہ کریں اور ہمارے ہیکس کی مدد سے اس کارآمد چیز سے اور فائدہ اٹھائیں۔

گھر کی صفائی

ابلی ہوئی چائے کی پتیاں گھر کی صفائی میں کام آسکتی ہیں۔ یہ گھر کے شیشوں کو چمکانے کے لیے بھی موثر ہے۔ چائے کی بچ جانے والی پتیوں کو پانی میں ابال لیں۔ اب اس پانی کو اسپرے بوتل میں بھرلیں اور اس اسپرے کی مدد سے آئینوں کو صاف کر لیں۔ آپ کے شیشے چمک جائیں گے۔

اسی طرح گیس برنرکی سیاہی بھی دور کی جا سکتی ہے۔آپ کے گیس برنر خواہ کتنے ہی سیاہ کیوں نہ ہو، چائے کی پتیوں سے منٹوں میں صاف ہو سکتے ہیں۔ بچ جانے والی چائے کی پتی میں تھوڑا سا ڈش واش ملالیں اور کسی برش کی مدد سے اسکرب کر کے اس برنر کو صاف کرلیں۔

پاوں کی بدبو دور کی جا سکتی ہے

اگر سار دن جوتے پہنے جائیں تو پاوں میں سے اکثر بدبو آنے لگتی ہے۔ اور بعض اوقات بہت اچھی طرح پاوں دھونے کے بعد بھی یہ بو نہیں جاتی ، بلکہ ماحول میں بھی رچ بس جاتی یے۔ ایسی صورت میں یہ بچی ہوئے چائے کی پتی کام آسکتی ہے۔ باقی بچ جانے والی چائے کی پتیوں کو پانی میں اچھی طرح ابال لیں۔

ابالنے کے بعد گیس بند کر کے پانی کے گرم ہونے کا انتظار کریں۔ اب اپنے پیروں کو اس پانی میں تقریبا دس سے پندرہ منٹ تک بھگوئے رکھیں۔اس عمل کو دو سے تین دن تک روزانہ دہرائیں۔ پاوں کی بدبو ہمیشہ کے لیے چلی جائے گی۔

بالوں کی چمک میں اضافہ کر سکتی ہے

بج ٓجانے والی چائے کی پتی بالوں میں قدرتی چمک لانے کے کام آسکتی ہے۔ اس کے ساتھ بالوں کو صحت مند بھی بناتی ہے۔ بج جانے والی چائے کی پتی کو تھوڑے سے پانی میں ابال لیں اور ابلنے کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ نہاتے وقت بالوں کو شیمپو سے دھو نے کے بعد اس پانی سے آخر میں اپنے بالوں کو دھو لیں۔

آپ نوٹ کریں گے کہ چند ہی دنوں میں آپ کے بالوں میں چمک آ جائے گی۔اور بال بھی گھنے اور خوبصورت دکھائی دینے لگیں گے۔

قدرتی کھاد کے طور پر استعمال کریں

آپ کے گھر میں اگر درخت اور پودے ہوں تو بچ جانے والی چائے کی پتی کی مدد سے ان کی افزائش کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہیں اپنے پودوں اور درختوں میں کھاد کے طور پر ڈالیں ۔ یہ نہ صرف پودوں کی نشوونما کو بہتر بنائے گی، بلکہ انہیں صحتمند رکھنے میں بھی مدد دے گی۔

یاد رکھیں چائے کی پتی کے ساتھ چینی مکس نہ ہو۔ اور اگر ایسا ہے تو اس چائے کی پتی کوپہلے پانی سے اچھی طرح دھو کر صاف کریں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Hacks