Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

مشہور پاکستانی سنگر ہانیہ اسلم انتقال کرگئیں

خبر کی تصدیق زیب عرف زیب بنگش نے انسٹاگرام کے ذریعے کی
شائع 12 اگست 2024 09:30am

مشہورپاکستانی سنگر اورموسیقار ہانیہ اسلم قضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں۔

ہانیہ کا انتقال 11 اگست بروز اتوار کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ۔ اس خبر کی تصدیق زیب عرف زیب بنگش نے انسٹاگرام کے ذریعے کی۔

ہانیہ اسلم کا تعلق کوہاٹ خیبر پختونخوا سےتھا۔ وہ کوک اسٹوڈیو کی موسیقار زیب بنگش کی کزن تھیں اور یہ پاکستان موسیقی کی ایک مشہور جوڑی تھی۔

اس جوڑی نے اردو کے ساتھ ساتھ کئی دوسری زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں ، جن میں ترکی ، پشتو، وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے مل کر کئی جادوئی دھنیں تخلیق کیں، خاص طور پر کوک اسٹوڈیو پران کی تخلیق کی گئی دھنوں کو بے حد پسند کیا گیا۔

شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اورسوشل میڈیا صارفین نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے اور دعا کی ہے کہ، اللہ پاک ان کواوران کے اہل خانہ کو اس مشکل وقت میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity