Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بچھڑا ہوا بیٹا 3 دہائیوں بعد اپنے والدین سے مل گیا

والدین نے 3 دہائیوں تک شہر بھر میں بیٹے کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے، رپورٹ
شائع 12 اگست 2024 09:01am
تصویر بشکریہ
تصویر بشکریہ

اولاد اگر اپنے والدین سے کچھ گھنٹوں کے لیے دور چلی جائے تو ان کی بے چینی میں اضافہ ہوجاتا ہے مگر چین میں والدین کا بچپن میں بچھڑ جانے والا بچہ کئی سالوں بعد ملا جس کے بعد والدین جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں موجود والدین کی 37 سال بعد اپنے بچھڑے ہوئے بیٹے سے ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے شانسی میں سنہ 1986 میں ایک خاتون کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

لڑکا جب محض ایک دن کا تھا تو اس کی دادی نے نومولود کو زاؤ نامی ایک شخص کے حوالے کر دیا، جس کا بچے کے والدین کو علم ہی نہیں تھا۔

کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد بچے کی دادی نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ اس نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ خاندان کے لیے تیسرے بچے کی پرورش کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ ان کا خاندان انتہائی غربت کا شکار تھا۔

بچے کے والد لی کے مطابق انہیں صرف اتنا معلوم تھا کہ زاؤ کا آبائی قصبہ مشرقی چین کے صوبے شان ڈونگ میں ہے۔ دادی کی موت کے بعد بچے کے والدین نے شہر بھر میں اپنے بچے کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں برس فروری 2024 میں اس جوڑے کے خون کے نمونے پانگ نامی ایک شخص سے میچ کرگئے جو شان ڈونگ کے علاقے Zaozhuang کا رہائشی تھا۔

شانسی پولیس کی جانب سے جوڑے کے خون کے نمومنے کا ٹیسٹ دو بار کیا گیا جس کے بعد تصدیق ہوئی

Shaanxi ٌپولیس نے لی، ان کی اہلیہ اور پانگ سے 2 بار خون کے نمونے لیے جس کے بعد تصدیق ہوئی کہ پانگ اس جوڑے کا حقیقی بیٹا ہے۔

3 اگست 2024 کو پولیس اہلکاروں کے تعاون سے پانگ نے 37 سال بعد اپنے حقیقی والدین سے ملاقات کی۔

والدین نے اپنے بیٹے کو گے لگا کر بہت معافی مانگی۔

Son

missing

Reunite

China couple

37 years